نواب میر عالی بگٹی کے زمینوں پر قبضے اور ریکارڈ میں مبینہ ہیر پھیر کے خلاف بگٹی قبائلی عمائدین و معتبرین میدان میں آگئے

ہفتہ 22 اگست 2020 20:18

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2020ء) بگٹی قبیلے کے سربراہ نواب میر عالی بگٹی کے زمینوں پر قبضے اور ریکارڈ میں مبینہ ہیر پھیر کے خلاف بگٹی قبائلی عمائدین و معتبرین میدان میں آگئے اس سلسلے میں گزشتہ روز تمام زیلی شاخوں سے تعلق رکھنے والے بگٹی قبائلی عمائدین نے سینکڑوں افراد نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کیپٹن ریٹائرڈ زوالفقار علی کرار سے ملاقات کرکے انہیں اپنے شدید تحفظات سے آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر نے انہیں اس مسائل کے حل کی ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کرنے والوں میں نواب بگٹی کے نمائندہ خاص میر ولیداد مرہٹہ بگٹی چیف آف نوسانی بگٹی بگٹی وڈیرہ بہار خان نوسانی بگٹی وڈیرہ بختیار نوسانی بگٹی وڈیرہ حاجی ویزی باخلانی وڈیرہ نور محمد دیناری وڈیرہ روشن خان ہوتکانی وڈیرہ محمد حسین دیناری وڈیرہ عرض محمد باخلانی حاجی موج علی شہزاد دیناری ڈاکٹر مصطفی سندرانی بگٹی حاجی یار محمد دیناری بگٹی میر اعجاز دیناری بگٹی حاجی عثمان موندرانی حاجی عدل خان حمزانی وڈیرہ صدیق بگٹی وڈیرہ یوسف موندرانی وڈیرہ عالم مندر وڈیرہ گلزار شیخ وڈیرہ شیرو مندوانی وڈیرہ رسول بخش وڈیرہ غلام نبی عرف بھٹو وڈیرہ میرعالی حبیبانی وڈیرہ بگرا خان وڈیرہ لیاقت باخلانی وڈیرہ غلام محمد حمزانی وڈیرہ شیرجان سندرانی علی نواز موندرانی وڈیرہ منشی خان ہوتکانی وڈیرہ عبدالکریم مسوری وڈیرہ سرور ہوتکانی وڈیرہ حاجی پیر بخش دیناری سکندر باخلانی منجھو دیناری وڈیرہ مکی شاہل قلندرانی غلام قادر قلندرانی سلیم خان دیناری عمار دیناری عزیز دیناری غلام قادر دیناری مورو دیناری حاجی محمد امین دیناری علی جان ہوتکانی صدیق ہوتکانی وڈیرہ پیر بخش دیناری محمد حسین مندوانی قمبر خان شمبانی شیرباز موندرانی محمد امین دیناری اور اقلیتی رہنما سردار مور سنگھ شامل تھے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کیپٹن ریٹائرڈ زوالفقار علی کرار سے ملاقات کے بعد قبائلی عمائدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس اس بات کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں کہ زمینوں پر قبضے اور ریکارڈ کے ہیراپھیری میں کچھ مقامی سرکاری ملازمین بھی شامل ہیں عمائدین کا کہنا تھا کہ جب قبیلے کے سربراہ کی ملکیت بھی اگر محفوظ نہیں تو عام بگٹی کی مال و ملکیت کس طرح ان عناصر سے محفوظ رہ سکتی ھے لہزا بگٹی قبائلی عمائدین کا صوبائی وزیر اعلی بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان صوبائی وزرا قانون نافذ کرنے والے اداروں عدالت عالیہ اور ڈپٹی کمشنر سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے مطالہہ ہے کہ نہ صرف اس عمل کی تدارک فوری طور پر کی جائے بلکہ ملوث سرکاری و غیر سرکاری افراد کے خلاف کاروائی بھی کی جائے تاکہ مستقبل قریب میں نہ تو بگٹی قبائل آپس میں دست وگریباں ہوں اور نہ ہی خدانخوستہ حالات خراب ہوں۔

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں