ملک میں مہنگائی ،بے روزگاری، بدامنی میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے، جمال شاہ کاکڑ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حالیہ دنوں میں مہنگائی کا نیا طوفان آیا ہے ،صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان

بدھ 24 فروری 2021 00:02

کوئٹہ /ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2021ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ کی ہدایت پر مسلم لیگ(ن) ڈیرہ بگٹی کی جانب سے میر قربان بگٹی کی قیادت میں ملک میں مہنگائی، بے روزگاری، عوام دشمن حکومت کے خلاف سوئی میں عدل کالونی سے تحصیل بازار تک ریلی نکالی گئی، اس موقع پر ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی ،بے روزگاری، بدامنی میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حالیہ دنوں میں مہنگائی کا نیا طوفان آیا ہے جس میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوا آج غریب اور متوسط طبقہ مہنگائی کی چکی میں پس چکا ہے لیکن حکومت کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بدامنی میں اضافے کی وجہ سے معاشی اور معاشرتی عدم استحکام پیدا ہورہا ہے موجودہ حکومت نے ملک کی بقاء اور سالمیت دائو پر لگا رکھی ہے انہوں نے کہا کہ عوام حکومت کے عوام دشمن اقدامات سے تنگ آچکی ہے یہی وجہ ہے کہ پی ڈی ایم تحریک کو عوام کی بے حد پذیرائی حاصل ہوئی ہے آج عوام مسلم لیگ(ن) کی شکل میں اپنے مسائل کا حل تلا ش کر رہی ہے مسلم لیگ(ن) اس وقت پورے ملک کے عوام کی آواز بنی ہے انہوں نے کہا کہ عوام اپنی طاقت سے حکومت پر ظاہر کردیں کہ وہ موجودہ حکومت کو مزید نہیں چلنے دیںگے وہ دن دور نہیں جب مسلم لیگ(ن) ایک بار پھر حکومت میں آکر عوام اور ملک کی خدمت کریگی ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میر قربان بگٹی نے کہا سلیکٹیڈ حکومت کے ہاتھوں عام آدمی مہنگائی بیروزگاری سے سخت متاثر ہوا ہے مسلم لیگ ن بلوچستان صوبے بھر میں اس نااہل حکومت کے خلاف ریلیاں نکال رہی ہے تاکہ عوام کے سامنے حکومت کے ظلم ستم کو بے نقاب کیا جائے انشاء اللہ بہت جلد حکومت سے نجات حاصل کرکے رہیں

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں