ں*چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کا کچی کینال کا دورہ،تفصیلی بریفنگ دی گئی

اتوار 7 مارچ 2021 22:10

Q ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2021ء) چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے گزشتہ روز کچی کینال کا دورہ کیا آئی جی پولیس ڈی آئی جی پولیس بلوچستان کمشنر سبی ڈویژن سمیت دیگر آفیسران بھی اس موقع پر ان ہمراہ تھے چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کو کچی کینال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ کچی کینال سے علاقے میں سبز انقلاب کا آغاز ہو چکا ہے جس سے علاقے کی محرومیاں دور ہوں گی اور علاقہ خوش حال ہوگا اس مو قع پر چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے وزیر اعظم پاکسان کی بلین ٹری شجرکاری مہم کے تحت کچی کینال میں پودا بھی لگایا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے آفیسران پر بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اور اس سلسلے میں چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو مزید بہتر اور موثر بنایا جائے گاچیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کے اعزاز میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی زوالفقار علی کرار کی جانب سے ایک شاندار ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا جب کہ اس موقع پر چیف سیکریٹر ی بلو چستان و دیگر آفیسران کو بلوچی ٹوپی اور بلوچی چھڑی بھی تحفے کے طور پر پیش کئے گئے جس کو چیف سیکریٹر ی بلو چستان نے کا فی سراہا علا قے کی ترقی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کا پہلا وزٹ ہے اور آئندہ بھی وہ اس طرح کے دورے کریں گے اور علاقے میں مزید ترقی و خوشحالی کیلئے بھی اقدامات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں