{ڈیرہ بگٹی ،بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ضلع بھر میں کاروائیاں

ئ* ملاوٹ اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر کئی دکانیں سیل ، متعدد کو جرمانے × بلوچستان بھر میں فوڈ اتھارٹی کے نمائندے تعینات کرنے کا عمل بھی زیر غور ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر بلوچستان فوڈ اتھارٹی

اتوار 21 مارچ 2021 17:40

#ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2021ء) بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے ضلع بھر میں دودھ سمیت اشیا خوردونوش میں ملاوٹ اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کرنے پر جرمانے کرنے کے ساتھ ساتھ کئی دکانیں اور ملک شاپس مکمل طور پر سیل بھی کردیئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے زرائع کے مطابق عوام کی جانب سے کھانے پینے کی اشیا خوردونوش میں ملاوٹ اور ناقص صفائی ستھرائی کے باعث شہریوں کے بیمار ہونے کی شکایت موصول ہونے کے بعد ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی بلوچستان غلام مرتضی کلواڑ کے خصوصی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر بلوچستان فوڈ اتھارٹی سجاد بلوچ کی سربراہی میں ضلع میں پہنچ کر اشیا خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والے مافیا اور صفائی ستھرائی کا خیال نہ کرنے والے دکانداروں ہوٹل مالکان اور ملک شاپس اونرز کے خلاف بھرپور کارروائی کا سلسلہ شروع کردیا ہے کاروائی کے سلسلے میں تحصیل بازار سوئی بگٹی کالونی سوئی پاکستان چوک ڈیرہ بگٹی اور نواب بازار ڈیرہ بگٹی میں چھاپے مار کر مافیا پر جرمانوں کے علاوہ کئی دکانیں ملک شاپس اور فوڈ شاپس سیل بھی کر دئیے اس سلسلے میں پریس کلب ڈیرہ بگٹی کے صدر احمد بگٹی اور دیگر صحافیوں کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا بعد ازاں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر بلوچستان فوڈ اتھارٹی سجاد بلوچ نے بتایا کہ ضلع بھر کے تقریبا تمام چائے کے ڈھابوں اور ہوٹلوں میں انتہائی ناقص اور ملاوٹ شدہ دودھ استعمال کیا جارہا تھا انٹرنیشنل معیار کے ٹیسٹ کے بعد پتا چلا کہ دودھ میں نہ صرف سفید کھاد کا استعمال کیا جارہا ھے بلکہ دودھ میں جھاگ کا تاثر پیدا کرنے کے لئے اس میں ڈٹرجنٹ کا استعمال بھی عام سی بات ہے ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی ڈائریکٹر بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ضلع ڈیرہ بگٹی سمیت پورے بلوچستان میں فوڈ اتھارٹی کے مستقل نمائندے تعینات کرنے کا عمل بھی زیر غور ہے تاکہ اشیا خوردونوش کی مستقل مانیٹرنگ کی جاسکے تاہم جب تک مستقل نمائندہ تعینات نہ ہو اس وقت تک ڈیرہ بگٹی سمیت تمام اضلاع کی انتظامیہ سے گزارش ہے کہ روزانہ کی بنیاد اشیا خوردونوش کے مراکز اور بالخصوص ہوٹلوں میں عوام کے لئے بنائی جانے والی چائے اور دودھ پر گہری نظر رکھی جائے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں