ح*ڈیرہ بگٹی، دو گروپوں میں فائرنگ سے دو افراد جا ں بحق دو زخمی

اتوار 21 مارچ 2021 17:40

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2021ء) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں دو گروپوں میں معمولی تکرار کے بعد گولیاں چل گئیں فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد جان بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے لیویز حکام کے مطابق گزشتہ روز ضلع ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے حبیب رائی میں دو گروہوں کے درمیان معمولی تکرار کے بعد گولیاں چل گئیں فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد موقع پر جان بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہیں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کیپٹن ریٹائرڈ زوالفقار علی کرار کی ہدایت پر لیویز فورس کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر مقتولین کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ جبکہ مقتولین کی میتوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا مقتولین کی شناخت خلیل احمد اور نوید جان سے کی گئی جنکا تعلق صوبھازئی راہیجہ قبیلے سے بتایا گیا لیویز حکام کے مطابق علاقے میں فائرنگ کے واقعے کے بعد حالات کشیدہ ہیں اور علاقے میں سخت خوف و ہراس ھے آخری اطلاعات آنے تک چند افراد کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں