ڈیرہ بگٹی میں حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کار روائی ،بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد واسلحہ برآمد

اتوار 2 مئی 2021 20:35

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2021ء) ڈیرہ بگٹی میں حساس ادارے اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کا رروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد واسلحہ برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو مندوکنڈ میں حساس ادارے اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کاروائی کر تے ہوئے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد واسلحہ برآمد کر لیاہے بر آمد شدہ اسلحہ میں دس سے زائد انٹی ٹینک باردودی سرنگ، سو کلو گرام سے زائد دھماکا خیز مواد، اسلحے میں دو درجن سے زائد راکٹ لانچر گولے ،سات عدد ماٹر گولے ایک کلاشنکوف شامل ہے ۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق اسلحہ ڈیرہ بگٹی کے کسی حساس مقام پر استعمال ہوسکتا تھا ملزمان کا تاقب کیا جارہا ہے جلد گرفتاریاں ممکن ہے مزید کا رروائی جا ری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں