ڈیرہ بگٹی، ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے ایک شخص موقع پر جاں بحق، 3 افراد زخمی

جمعہ 28 مئی 2021 22:41

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2021ء) سوئی روڈ پر جن موڑ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ ٹرالی پر سوار دیگر 3 افراد زخمی ہوگئے لیویز حکام کے مطابق گزشتہ روز سوئی سے بھوسہ لانے کے لئے ڈیرہ بگٹی جانے والے مزدوروں کی ٹریکٹر ٹرالی کو جن موڑ کے قریب ٹریکٹر کے ٹائر پھٹنے کے باعث حادثہ پیش آیا ٹائر پھٹنے سے ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی حادثے کے باعث ٹریکٹر ٹرالی پر سوار میر بیگ نامی نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ تین دیگر افراد شدید زخمی ہوگئے شدید زخمیوں کو پی پی ایل ویلفیئر ہسپتال سوئی منتقل کردیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں