میلہ مویشاں کو ثقافتی، علاقائی روایت کے مطابق منایا جائے، محقق ہاشم شیر خان

سرائیکی وسیب، کلچر اور تہذیب و تاریخ کو نمایاں کرنے کیلئے میلے منعقد کئے جانے چاہئیں

پیر 24 جون 2019 14:32

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) ڈیرہ غازی خان کے ممتاز محقق اور دانشور ہاشم شیر خان نے مطالبہ کیا ہے کہ 1914ء سے جاری ہونے والا میلہ مویشاں و اسپاں کی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے منایا جائے تاکہ وسیبی لوگ لوگوں کو ثقافتی، علاقائی اور روایتی دھوم دھام سے منانے کے مواقع میسر آ سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس تمنا کا اظہار کیا کہ سرائیکی کا دم بھرنے والے اور ماہر لسانیات سرائیکی ہر سال کوئی نہ کوئی دن منانے میں اہم کردار ادا کریں ۔

جس طرح سرائیکی اجرک ڈے منایا جاتا ہے اسی طرح سرائیکی والدین کا دن بھی منایا جائے۔ مزید بھی ایسے ایام منائے جائیں جن میں سرائیکی وسیب، کلچر اور تہذیب و تاریخ نمایاں ہو سکیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ سرائیکی اجرک سندھیوں کی اجرک ہے۔ اس اجرک کا سرائیکی کلچر و تہذیب اور پہناوے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں