کپا س کی کاشت کا ہدف پورا کرنے کیلئے سخت محنت کی جائے، ڈائریکٹر زراعت توسیع

پیر 24 جون 2019 20:03

ڈیرہ غازیخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ غازیخان ڈویڑن عبدالغفور غفاری نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان ڈویڑن میں کپا س کی کاشت کا ہدف پورا کرنے کیلئے سخت محنت کی جائے حکومت پنجاب کے اقدامات کی تشہیر کے ساتھ ساتھ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے کاشتکاروں کی رہنمائی کی جائے انہوںنے یہ بات گزشتہ روز ضلع لیہ کے دورہ کی دوران افسران کے اجلاس، کاشتکاروں کے اجتماعات اور فصلو ںکے معائنہ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوںنے چک نمبر 160ٹی ڈی اے میں کاشتکاروں کے اجتماع سے خطا ب کیا اور انہیں کپا س کی فصلوں سے جڑی بوٹیو ںکی بروقت تلفی ، پانی او رکھاد کے مناسب استعمال اور زرعی ادویات کے سپرے کے حوالے سے آگاہی دی انہو ںنے چوک اعظم آفس کا بھی دورہ کیا انہو ںنے افسران کو کے پی آئی اور دیگر حکومتی اقدامات کے حوالے سے ٹارگٹ پورا کرنے کی ہدایات جاری کیں ڈائریکٹر زراعت نے 320ٹی ڈی اے لیہ کا بھی دورہ کیا او رنمائشی پلاٹ کا معائنہ کیا انہو ںنے فتح پو ر، کروڑ آفس اور 218ٹی ڈی اے میں فصلو ں کامعائنہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں