اوپن یونیورسٹی نے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 25ستمبرتک توسیع کردی

منگل 18 ستمبر 2018 21:29

ڈی جی خان۔18ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2018ء کے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح تک کے تمام پروگرامز کے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 25ستمبرتک توسیع کردی ہے، تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کے مین کیمپس میں قائم بینکوں اور ملک کے 44 اہم شہروں میں یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر میں داخلہ فارم جمع کرانے والے امیدواروں کے بڑھتے ہوئے مطالبے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے بغیر کسی اضافی چارجز کے داخلہ فارم مع مقررہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں25 ستمبر تک توسیع کی منظوری دیدی ہے، داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں واقع یونیورسٹی کے مین کیمپس اور ملک کے مختلف شہروں میں موجود علاقائی دفاتر/رابطہ دفاتر میں قائم سیل پوائنٹس سے دستیاب ہیں، طلبہ کی سہولت کیلئے تمام پروگرامز کے پراسپکٹس اور داخلہ فارمز یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی فراہم کردیئے گئے ہیں ۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں