ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے میٹرک ضمنی امتحان کے نتائج کا اعلان

ہفتہ 9 نومبر 2019 20:38

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2019ء) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان نے میٹرک ضمنی امتحان2019کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق کنٹرولر امتحانات حبیب الرحمن گاڈی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شفاف ایرر فری نتائج کے لیے چیئر پرسن بورڈ ہذا ڈاکٹر کشور ناہید رانا کی ہدایات اور بورڈ ایمپلائز کی شب و روز کی محنت کا نتیجہ ہے انہوں نے بتایا کہ میٹرک ضمنی امتحان2019میں 3891امیدواران نے شرکت کی جس میں 2202امیدواران نے کامیابی حاصل کی اور شرح کامیابی 56.59فیصد رہی ، کنٹرولر امتحانات حبیب الرحمن نے بتایا کہ پاس ہونیوالے میں 1377طلباء جبکہ 825طالبات شامل ہیں اور مذکورہ امتحان کے دوران دو کیس UMCجوکہ انڈر ٹرائیل ہیںمیٹرک ضمنی امتحان 2019میں فیل ہونیوالے امیدوار 2020میں شروع ہونیوالے میٹرک سالانہ امتحان میں شمولیت کے لیے 11نومبر سے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ بھجوا سکتے ہیںاور ری چیکنگ کے خواہشمند امیدوار24نومبر تک آن لائن اور ہارڈ کاپی کی صورت میں درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ چیئر پرسن بورڈ ہذا ڈاکٹر کشور ناہید رانا اور انکی ٹیم نے دن را ت محنت کی اور شفاف اور طلبہ و طالبات کو ایرر فری نتائج کی فراہمی میں اپنا اہم کردار ادا کیاہے جناب چیئر پرسن ڈاکٹر کشور ناہید کی خصوصی ہدایات پر امیدواران کو باقاعدگی سے ری چیکنگ بھی کرائی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں