ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام جماعت دہم کے سالانہ امتحان 2020کا انعقاد 22فروری سے ہوگا

منگل 4 فروری 2020 22:46

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2020ء) اسسٹنٹ کنٹرولر میٹرکم محمد اسلام شاکر نے کہا ہے کہ ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام جماعت دہم کے سالانہ امتحان 2020کا انعقاد 22فروری سے شروع ہو رہا ہے اس سلسلہ میں تمام پرائیویٹ امیدواران کی رول نمبر سلپس انکے داخلہ فارمز پر درج پتہ پر ارسال کر دی گئی ہیں جبکہ ریگولر امیدواران کی رول نمبر سلپس انکے متعلقہ ادارہ جات کو بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اکائونٹ میں ویب سائٹ www.Bisedgkhan.edu.

(جاری ہے)

pkپر آن لائن جاری کر دی گئی ہیں یہ بات انہوں نے پریس ریلیز کے دوران کہی انہوں نے مزید کہا کہ کنٹرولر امتحانات حبیب الرحمن کی زیر نگرانی اور انکی ہدایت کے مطابق امتحانات کو شفاف بنانے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ریگولر امیدواران کے ادارہ جات اپنے اکائونٹ سے امیدواران کی رول نمبر سلپس پرنٹ کر سکتے ہیں اور جن امیدواران کی رولنمبر سلپس بوجہ اعتراضی خطوط کا جواب نہ دینے یا بقایا فیس جمع کرانے کی وجہ سے رکی ہوئی ہیں وہ جلد از جلد اپنے اعتراض دور کروائیں اور اپنی رول نمبر سلپس جاری کروائیں جن امیدواران کو رولنمبرسلپ 17فروری تک نہ ملے تو وہ دفتر تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان سے رابطہ کرکے ڈویپلیکیٹ رول نمبر سلپ حاصل کر سکتے ہیں۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں