ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ نہم ودہم کے امتحان کے لیے داخلہ فارم اور فیس شیڈول

میں توسیع

بدھ 9 دسمبر 2020 22:54

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2020ء) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ نہم ودہم کے امتحان کے لیے داخلہ فارم اور فیس شیڈول میں توسیع کر دی گئی ہے جو امیدواران اور ادارے داخلہ فارم اور فیسیں جمع نہیں کر ا سکے وہ نئے شیڈول کے مطابق داخلہ فارم بورڈ ہذا کی متعلقہ برانچ میں جمع کروا سکتے ہیں یہ بات کنٹرولر امتحانات مرزا محمد ظہیر اصغر نے پی بی سی سی کے مراسلہ نمبر336-syکی روشنی میں کہی انہوں نے بتایا کہ نہم و دہم کے داخلہ فارم اور فیسیں ریوائزڈ شیڈول 16نومبر 2020سی20جنوری 2021تک سنگل فیس کے ساتھ جمع کرا سکتے ہیں جبکہ 21جنوری2021سے یکم فروری2021تک ڈبل فیس کے ساتھ اور اسی طرح 02فروری سے 12فروری تک تین گنا فیس کے ساتھ فارم بورڈ ہذا کی متعلقہ برانچ میں جمع کرائے جا سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

امیدواران داخلہ فارم بورڈ کی ویب سائٹ www.bisedgkhan.edu.pkپر آن لائن فل کرکے ہارڈ کاپی بورڈ ہذا کی متعلقہ برانچ میں جمع کرائیں تاکہ وہ امیدواران امتحان کا حصہ بن سکیں۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں