ڈی جی خان، ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کا میٹرک ضمنی 2020کے نتائج کا اعلان

منگل 15 دسمبر 2020 22:34

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2020ء) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے میٹرک ضمنی 2020کے نتائج کا اعلان کر دیا ، نتائج کی شرح 48.78فیصد رہی تفصیل کے مطابق چیئر پرسن ڈاکٹر کشور ناہید رانا نے کنٹرولر امتحانات مرزا محمد ظہیر اصغر اور سیکرٹری بور ڈ محمد بلال شاہین کے ہمراہ نتائج کا اعلان بورڈ کی ویب سائٹ پر آن لائن کرتے ہوئے ہوئے کیاانہوں نے بتایا کہ میٹرک ضمنی امتحان2020میں 4639امیدواروں نے شرکت کی تھی جس میں 2263امیدواران کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب 48.78فیصد رہا اس موقع پر کنٹرولر امتحانات مرزا محمد ظہیر اصغر نے بتایا کہ میٹرک ضمنی امتحان2020 میں طلبہ کی نسبت طالبات میں کامیابی کی شرح بہتر رہی کیونکہ امتحان میں 1375طالبات نے حصہ لیا اور 793کامیاب ہوئی اسی طرح کامیابی کا تناسب 57.67فیصد رہا جبکہ 3264طلبہ نے امتحان میں شرکت کی اور کامیاب 1470طلبہ ہوئے اسی طرح کامیابی کا تناسب کا 45.04فیصد رہا ہے جبکہ ضلعی سطح پر راجن پور کے طلبہ و طالبات کے کامیاب ہونے کی شرح 52.98فیصد ، ضلع لیہ میں 49.07فیصد ، مظفر گڑھ میں 47.71جبکہ ڈیرہ غازی خان میں کامیاب ہونے والے امیدواران کا فیصد تناسب 47.02رہا انہوں نے مزید بتایا کہ امتحانی عمل سے لیکر نتائج کی تیاری تک کورونا ایس او پیز کو بھر پور طریقہ سے یقینی بنایا گیا اور نتائج کی تیاری انتہائی شفاف انداز میں کی گئی جس میں انکی ٹیم نے دن رات محنت کی انشاء اللہ طلبہ و طالبات کی محنت کا اسی طرح خیال رکھتے ہوئے آئندہ بھی بہتر نتائج کے لیے کوشاں رہیں گے اس موقع پر ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین ، اسسٹنٹ کنٹرولر میٹرک محمد اسلام شاکر ، سسٹم اینالسٹ محمد بلال بھٹہ ، طیب رضا ، امجدرزاق غوری و دیگر بھی انکے ہمراہ موجود تھے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں