ڈیرہ غازیخان، برین آف ڈی جی خان کا اعزاز

نیوویژن سکول چوٹی زیریں کی طالبہ ماورا زاہد نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے اپنے نام کر لیا

ہفتہ 25 فروری 2017 16:52

ڈیرہ غازیخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2017ء) برین آف ڈی جی خان کا اعزاز نیوویژن سکول چوٹی زیریں کی طالبہ ماورا زاہد نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے اپنے نام کر لیا ․ دوسری پوزیشن دی سکالر سکینڈری سکول ڈیرہ غازیخان کے طالب علم محمد عزیر نے جبکہ تیسری پوزیشن گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1سنٹر آف ایکسی لینس کے انس فاروق نے حاصل کی ․ پنجاب گروپ آف کالجز ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام ذہانت ٹیسٹ کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ ماورا زاہد کو 30ہزار روپے کیش انعام ، گولڈ میڈل اور سر ٹیفکیٹ جبکہ دوسری و تیسری پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ کو بالترتیب 20ہزار روپے اور دس ہزار روپے معہ سر ٹیفکیٹ و ٹرافی دی جائے گی․ برین آف ڈی جی خان کے نتائج کا اعلان پنجاب گروپ آف کالجز کے ڈائریکٹر رانا کامران ستار نے کالج کے آڈیٹوریم ہال میں طلبائوطالبات ، اساتذہ ، والدین اور تعلیمی اداروں کے سربراہوں کی موجودگی میں کیا ․ انہوں نے بتایاکہ اس مقابلے میں ضلع ڈیرہ غازیخان کے 122سرکاری و نجی سکولوں کے میٹرک کے 2000سے زائد طلبائوطالبات نے شرکت کی․ پہلی 50پوزیشنوں میں سے سکالرسکینڈری سکول نے چار ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1سنٹر آف ایکسی لینس نے دس ، ڈویژنل پبلک سکول و کالج نے پانچ ، صفہ پبلک ہائی سکول نے تین اور گورنمنٹ سٹی ہائی سکول ڈیرہ غازیخان نے تین پوزیشنیں حاصل کیں․ رانا کامران ستار نے بتایاکہ ذہانت ٹیسٹ کے انعقاد کا مقصد اس خطہ کے طلبہ میں تعلیمی سرگرمیوں کو ابھارنا ، ذہین بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور ان میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرنا ہے ․ انہوںنے بتایا کہ پہلی تین پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ کے تعلیمی اداروں کے ٹیچرہیڈ کو بھی بالترتیب پانچ ہزار روپے ، چار ہزار روپے اور تین ہزار روپے کے کیش انعامات دیئے جائیں گے ․

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں