ڈیرہ غازی خان میں ہسپتال کے فرش پر جنم لینے والا بچہ جاں بحق

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 22 نومبر 2017 12:00

ڈیرہ غازی خان میں ہسپتال کے فرش پر جنم لینے والا بچہ جاں بحق
ڈیرہ غازی خان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 22نومبر 2017ء): ڈیرہ غازی خان میں ہسپتال کے فرش پر جنم لینے والا بچہ جاں بحق مناسب طبی امداد نہ ملنے پر جاں بحق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث ہسپتال سے باہر یا ہسپتال میں غیر موزوں حالات میں بچوں کی پیدائش کے واقعات کثرت سے ہونے لگے۔

(جاری ہے)

تازہ ترین واقعے کے مطابق تونسہ کے رہائشی محمد حنیف نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ گزشتہ روز تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال گئے اور کافی وقت گائنی وارڈ کے باہر کھڑے رہے مگر ڈاکٹرز نے ان کی بیوی کو داخل نہیں کیا۔

محمد حنیف کا کہنا تھا کہ وہ پانچ گھنٹے تک ڈاکٹرز کی منت سماجت کرتے رہے لیکن ڈاکٹروں نے ایک نہ سنی، جس کے بعد ان کی اہلیہ نے وارڈ کے باہر فرش پر ہی بچے کو جنم دیا، تاہم فوری طبی امداد نہ ملنے پر نومولود جاں بحق ہوگیا۔اس حوالے سے ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نومولود پیدائش کے وقت ہی مردہ حالت میں تھا۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں