ڈیرہ غازی خان: پولیس ، رینجرز ، حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی

تین دہشتگرد ہلاک ، دو رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے ،قبضے سے کلاشنکوف، دستی بم اور بارود سمیت دیگر اسلحہ برآمد کر لیا گیا، آئی ایس پی آر

ہفتہ 17 فروری 2018 20:51

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2018ء) ڈیرہ غازی خان نے میں پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 2 رینجرز اہلکار زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک سرزمین کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے اور اس آپریشن کے سلسلے میں ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز، ایلیٹ پولیس اور حساس اداروں کے اہلکار خفیہ اطلاع پر کارروائی کے لیے کے ڈیرہ غازی خان پہنچے تو ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 رینجرز اہلکار زخمی ہو گئے۔سیکورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جن کے قبضے سے کلاشنکوف، دستی بم اور بارود سمیت دیگر اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں