صوبائی وزیر ہیلتھ پنجاب خواجہ سلمان رفیق کا ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان کا معائنہ
زیر تعمیر 370بستر کے توسیعی منصوبے کا جائزہ لیا اور تعمیراتی کام تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں
منگل 20 فروری 2018 19:10
(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے ٹیچنگ ہسپتال میں زیر تعمیر 370بستر کے توسیعی منصوبے کا جائزہ لیا اور تعمیراتی کام تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں.
انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں ، گائنی وارڈ کی تزئین وآرائش اور صحت کارڈ اجرائ کے کاونٹر کا بھی معائنہ کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں . میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ اپریل کے پہلے ہفتے میں ہسپتال کے توسیعی منصوبہ کو فنکشنل کردیا جائے گا . منصوبے پر ساڑھے چار ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں . منصوبے کی تکمیل سے ڈیرہ غازیخان سمیت بلوچستان ، خیبرپختونخواہ اور سندھ صوبہ کے لوگ بھی مستفید ہو سکیں گے . وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف 500بستر کے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ اور 250بستر کے طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ کے تعمیراتی منصوبوں میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور افسران کو ٹاسک دیاگیاہے کہ وہ مو ثر مانیٹرنگ کر کے منصوبہ کو جلد سے جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں . افسران سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہاکہ توسیعی منصوبہ کیلئے لفٹ ، سنٹر لی ایئر کنڈیشنڈ و ہیٹ سسٹم کیلئے مشینری سمیت دیگر تعمیراتی کام کی تکمیل کیلئے ٹائم لائن دی جائی. انہوں نے ہسپتال کیلئے لانڈری کا تعمیراتی کام جلد شروع کرنے سمیت ہسپتال میں فائر سسٹم کو بھی نصب کرنے کی ہدایات جاری کیں . چلر کی تنصیب سے قبل ضرورت پڑنے پر پنکھے لگائے جاسکتے ہیں . انہوں نے کہاکہ متعلقہ محکموں کے افسران ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں . معاملات ایک دوسرے پر ڈالنے کی بجائے ٹیم کے طو رپر کام کیا جائی. صوبائی وزیر نے ٹرائیبل ایریا کے طالب علموں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ غازی میڈیکل کالج میں داخلہ کے کوٹہ کے حوالے سے خلوص نیت سے کام کیا جائے گا وہ اس سلسلے میں متعلقہ افسران سے بات کریں گے . اس موقع پر کمشنر احمد علی کمبوہ ، پرنسپل ڈاکٹر سعید احمد ، ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمن چشتی ، ڈاکٹر خالد تحسین ، ایس ای بلڈنگز حافظ جاوید اقبال ، ایکسیئن ہمایوں مسرور اور دیگر موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان ضلع کے رہائشی شہریوں کے بلاک شناختی کارڈزکے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
ڈیرہ غازی خان پولیس کی کارروائی ،لاکھوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیرہ غازی خان میں کارروائی ،1ہزار کلو گرام مضر صحت اچار برآمد کرکے تلف کر دیا
پنجاب فوڈاتھارٹی کی کارروائیاں،ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں متعدد فوڈ پوائنٹس کو جرمانے
ڈیرہ غازی خان پولیس کی کارروائی، منشیات سمگلرز گرفتار،10 کلو چرس ،525 گرام آئس برآمد
ڈیرہ غازی خان پولیس کی کارروائی،منشیات فروش کو گرفتار کر کے 4 کلو گرام چرس برآمد کر لی
وزیراعلی پنجاب کا طلبا وطالبات کےلئے موٹربائیکس کی فراہمی ایک تعلیم دوست اقدام ہے،اسسٹنٹ کمشنر
ڈپٹی کمشنراورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا ڈیرہ غازی خان میں امتحانی مراکز کا دورہ
پنجاب کی نئی آواز کی تلاش کے سلسلہ میں رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا
ڈیرہ غازی خان کے حلقہ پی پی 290 کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار علی احمد خان لغاری کامیاب
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کارروائیاں جاری ،متعدد فوڈ پوائنٹس کو جرمانے
ڈیرہ غازی خان کے حلقہ پی پی 290 میں پولنگ کا عمل پر امن طریقے سے جاری
ڈیرہ غازی خان سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری