دربا ر حضرت سخی سرور تک ایک کلو میٹر پختہ سٹرک کی تعمیر مکمل کر لی گئی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 20:14

دربا ر حضرت سخی سرور تک ایک کلو میٹر پختہ سٹرک کی تعمیر مکمل کر لی گئی
ڈی جی خان۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی کی کا وش ، سٹون کریشرما لکا ن اور مخیر حضرات کے تعاون سے دربا ر حضرت سخی سرور تک ایک کلو میٹر پختہ سٹرک کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے جس کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے مخیر حضرات کے ساتھ مل کر کیا ۔ اس موقع پر انہو ںنے مخیر حضرات کے تعاون اور فی سبیل اللہ کے کا م پر انہیںمبا رکبا د دی ۔

ڈپٹی کمشنر نے سٹرک کے کنا روں پر شجر کا ری مہم کا بھی افتتا ح کیا ۔ دوکانداروں اور اہل علا قہ کو پو دوں کی دیکھ بھا ل کے لئے ہدایا ت جاری کیں ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ما حو لیا ت سید اشفاق حسین بخاری ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر ناطق حیا ت ، ایس ڈی او پراونشل ہا ئی ویز گلفام احمد ، ایس ڈی او محکمہ جنگلا ت واحدبخش ساقی ، پی ایچ اے کے ثنا ء محمد ، ایس ڈی او مرمت و دیکھ بھا ل ہا ئی وے طا ہر حسین ، سٹو ن کرشنگ ما لکا ن غلام حیدر اور سٹرک کی تعمیر میں حصہ ڈالنے والے مخیر حضرات مو جو د تھے ۔

(جاری ہے)

ا س مو قع پر سٹرک کے کنا رے دو سو سے زائد سایہ اور پھل دار پودے لگا ئے گئے ۔دریں اثنا ء ڈپٹی کمشنر نے نوتعمیر شدہ سٹرک کے معیار کا بھی جا ئزہ لیا ۔واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر نے دربار حضر ت سخی سرور کے پہلے دورے کے دوران رابطہ راستہ کی خستہ اور ٹوٹ پھوٹ کا نو ٹس لیتے ہو ئے محکمہ ہا ئی وے کو تعمیر و مرمت کی ہدایات جا ری کیںتا ہم تخمینہ ایک کروڑ روپے سے زائد کا لگا یا گیا عام انتخابات کی وجہ سے ترقیا تی منصوبوں پر پا بندی اور فنڈ نہ ہو نے پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے مقامی سٹو ن کریشر ایسو سی ایشن کے غلام حیدر ما سٹر اللہ بخش ، ریاض حسین اور غلام شبیر اور مخیر حضرات سے ملاقاتیں کیں اور انہیںعوا م کی فلاح کے اس منصوبے کے لئے قائل کیا ۔

سرکاری محکمو ں کی طرف سے فنی معاونت حاصل کی گئی اور لو گوں نے اپنی مدد آپ کے تحت خاکہ ، بجری ، پتھر ، تارکو ل اور دیگر میٹریل فراہم کیا ۔ مشینری و دیگر آلا ت کی بھی دستیا بی ہونے پر روڈ کو قلیل مدت میںمکمل کی گیا ۔روڈ کی تعمیر پر اہل علا قہ خوش ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں