کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، وزیر مملکت زرتاج گل وزیر

منگل 16 اکتوبر 2018 00:01

کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، وزیر مملکت زرتاج گل وزیر
ڈی جی خان۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہاہے کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ․ کھلاڑیوں کی سرپرستی کر کے کھیل کے گراونڈ آباد کیے جائیں ․ انہوںنے یہ بات سپورٹس کمپلیکس ڈیرہ غازیخان کے معائنہ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ڈویژنل سپورٹس آفیسر غلام مرتضی نے بتایاکہ ڈیرہ نے نامور کھلاڑی پیدا کیے، پاکستان والی بال میں پانچ سے چھ کھلاڑی ڈیرہ غازیخان سے نمائندے کرتے رہے ہیں ،پاکستان ہاکی ٹیم میں فیصل قادراور ارسلان قادر اب بھی کھیل رہے ہیں، عمران رفیق نے انڈر 19ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی عمیر پہلوان نے شیر پنجاب کا ٹائٹل حاصل کیا، انہوں نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان کھلاڑیوں کے حوالے سے زرخیز خطہ ہے حکومت پنجاب نے ڈویژنل سطح پر باکسنگ کے فروغ کیلئے باکسنگ رنگ قائم کر دیئے ہیںجن میں ڈیرہ غازیخان بھی شامل ہے۔

انہوںنے کہا کہ ڈیرہ ڈویژن میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشش کی جائے گی۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں