موبائل ہلاوٴ، منافع کماوٴ

جنوبی پنجاب میں نوسربازوں نے ڈیجیٹل کرنسی کے نام پر سینکڑوں شہریوں کو موبائل ہلانے پر لگا دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 30 دسمبر 2018 12:34

موبائل ہلاوٴ، منافع کماوٴ
ڈیرہ غازی خان (اردو پوائنٹ تازہ ترین خبر-30 دسمبر 2018ء ) :جنوبی پنجاب کے شہری انوکھے فراڈ کا شکار ہو گئے۔نوسربازوں نے ڈیجیٹل کرنسی کے نام پر سینکڑوں شہریوں کو موبائل ہلانے پر لگا دیا۔تفصیلات کے مطابق جیسے جیسے دنیا ترقی کررہی ہے اور ڈیجیٹل دور میں داخل ہو رہی ہے ،ویسے ویسے دھوکا بازوں نے بھی انداز بدل لئیے ہیں اور اب دھوکہ بازاور نوسربازی ڈیجیٹل انداز میں ہونے لگی ہے۔

مالی مگر ڈیجیٹل نوسربازی کو عروج اس وقت ملا جب دنیا میں بٹ کوائن نامی کرنسی متعارف کروائی گئی۔بٹ کوائن نامی کرنسی کی مالیت چند ڈالروں سے بڑھ کر لاکھوں ڈالروں تک پہنچی تو اس کاروبار سے منسلک افراد کی گویا لاٹری نکل آئی۔اس پر نو سربازوں نے پاکستان میں بھی سادہ لوح عوام کو بے وقوف بنانا شروع کر دیا اور بٹ کوائن طرز کی آن لائن کرنسی پاکستان میں شروع کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

اس کا نام پاک کوائن رکھ دیا گیا اور اس کے نام کی ایک ویب سائٹ بھی بنا دی گئی۔اس ویب سائٹ پر پاک کوائن خریدنے والے اپنی سرمایہ کاری میں ہونے والا اضافہ بھی دیکھ سکتے ہیں۔اسی ویب سائٹ پر آن لائن کرنسی کی خرید و فروخت کا دھندا بھی جاری ہے۔دوسرے الفاظ میں جو کچھ دنا کی دوسری آن لائن کرنسی کے ساتھ کیا جا سکتا ہے وہی اس کرنسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے تاہم اس سارے سلسلے کے ساتھ ایک مخصوص قسم کا ڈرامہ بھی نتھی کردیا گیا ہے۔

اس پاک کوائن نامی ویب سائٹ سے منسلک ایک ایپ ڈاون لوڈ کی جاتی ہے اور جس موبائل میں یہ ایپ مووجود ہوتی ہے اس کو مسلسل ہلانے سے پاک کوائن کی مالیت مسلسل بڑھتی جاتی ہے۔اس ڈیجیٹل فراڈ کے پیچھے ایک منظم گینگ تھا جو ان سادہ لوح لوگوں کو کیش کے بدلے پاک کوائن ویب سائٹ پر اکاونٹ بنا کر دیتا اوور موبائل ہلاتے رہنے کا مشورہ دیتا۔اس دلچسپ فراڈ سے متعلق مزید جاننے کے لیے ویڈیو دیکھیں۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں