سی پیک منصوبے میں شامل 8 سٹیل کے پلوں میں سے 1پل فنکشنل ہو گیا، سٹیل کے پل کو آزمائشی طور پر کھول دیا گیا ہے

ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقے میں گوادر سے آنے والے سامان بردار ٹرکوں کے لیے سفر میں آسانی کے لیے 8سٹیل کے پل سی پیک منصوبہ کا حصہ ہیں

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 18 اپریل 2019 00:39

سی پیک منصوبے میں شامل 8 سٹیل کے پلوں میں سے 1پل فنکشنل ہو گیا، سٹیل کے پل کو آزمائشی طور پر کھول دیا گیا ہے
ڈیرہ غازی خان(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل2019ء) ڈیرہ غازی خان کے علاقے میں سی پیک منصوبے کا حصہ ایک سٹیل پل فنکشنل ہو گیا ہے۔ گوادر سے آنے والے سامان برادر ٹرکوں کے لیے سفر میں آسانی کے لیے ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقے میں 8سٹیل کے پل بنائے جانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا جن پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے۔ جنوبی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں پہاڑی علاقے میں کئی راستے ایسے تھے جہاں سے سامان بردار ٹرکوں اور ٹرالوں گزرنا ناممکن تھا اس لیے وہاں سٹیل کے پل بنا کر کشادہ سڑک بنائے جانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا جن پر اب تیزی سے تعمیراتی کام ہو رہا ہے، 
زیرِ تعمیرسٹیل پل
زیرِ تعمیرسٹیل پل
 یہ پل سٹیل کے بنائے جائیں گے اور ایک پل کی تعمیرتقریباََ مکمل ہو چکی اور اسے آزمائشی طور پر فنکشنل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سی پیک منصوبہ پاکستان نے چین کی مدد سے بنایا ہے جس میں دنیا کی گہری ترین بندر گاہوں میں سے ایک گوادر بندرگاہ کو سڑک کے ذریعے چین سے جوڑا جا رہا ہے اور اس طرح خطے میں پاکستان تجارتی مرکز بننے جا رہا ہے۔ اس منصوبے میں گوادر سے کاشگر تک 2700 کلومیٹر لمبی سڑک بنائی جارہی ہے جس کے کافی حصے پر کام مکمل ہو چکا ہے۔ اس منصوبے کی لاگت کا ابتدائی تخمینہ 46ارب ڈالر لگایا گیا تھا تاہم اب تک اس منصوبے پر 62ارب دالر خرچ آ چکا ہے۔
سٹل پل
سٹل پل
 
زیرِ تعمیر سٹیل پل
زیرِ تعمیر سٹیل پل
 

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں