وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر صفائی مہم جاری

پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار گذشتہ حکومتوں پر بازی لے گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 14 اگست 2019 15:11

وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر صفائی مہم جاری
ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 اگست 2019ء) : عید قربان پاکستان میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی، صوبہ پنجاب میں بھی لاکھوں کی تعداد میں مسلمانوں نے اپنی استطاعت کے مطابق اللہ کی راہ میں قربانی کی۔ لیکن اس قربانی کے نتیجے میں تعفن پھیلنے سے روکنے اور شہروں کی صفائی کا ذمہ خود وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان نے لیا اور خصوصی ہدایات بھی جاری کیں جس کے تحت پنجاب کے مختلف شہروں میں صفائی ستھرائی کا کام شروع کیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر پہلی مرتبہ اتنے بڑے پیمانے پر ڈیرہ غازی خان میں صفائی مہم باقاعدہ طور پر جاری ہے۔ عید کے موقع پر آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے کام سے لے کر رہائشی علاقوں کی صفائی تک انتظامیہ عوام کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ ماضی میں حکمرانوں کی ذمہ داری صرف لاہور جیسے بڑے شہروں تک ہی محدود تھی۔ لیکن موجودہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کیں جس پر عوام بھی ان کی مشکور ہے۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں