ویراعلیٰ پنجاب کو تنقید کا نشانہ بنانے والے شاعر محبوب تاش کو گرفتار کرلیا گیا

منگل 26 نومبر 2019 23:11

ویراعلیٰ پنجاب کو تنقید کا نشانہ بنانے والے شاعر محبوب تاش کو  گرفتار کرلیا گیا
ڈی جی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2019ء) ویراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تنقید کا نشانہ بنانے والے شاعر محبوب تاش کو پو لیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلا ت کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ میں 23 نومبر کو مقامی شاعراقبال سوکڑی کی کتاب کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بھائی عمر بزدار اور ایس پی ظفر بزدار بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کے دوران سرائیکی دانشور و شاعر محبوب تابش نے علاقے کی پسماندگی کا ذمہ دار وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور دیگر سرداروں کو ٹھہرایا۔اس موقع پر ایک شخص اسٹیج پر آیا اور محبوب تابش دھکے دے کر نیچے اتارنے کی کوشش کی جس پر بدمزگی پیدا ہوئی اور پولیس شاعر کو گرفتار کرکے تھانے لے گئی۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں اپنی گرفتاری پر محبوب تابش نے الزام لگایا کہ ان کے خلاف کارروائی پولیس افسرکی ایمائ پرکی گئی ہے۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں