ڈیرہ غازی خان میں ظلم کی انتہا، بھائی کے جرم کی سزا بہن کو مل گئی

27 رکنی جرگہ پر مبنی پنجایت کے فیصلے پر 14 سالہ لڑکی کو اغوا کر لیا گیا،علاقے میں برہنہ کرنے کا حکم

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 7 جنوری 2020 14:11

ڈیرہ غازی خان میں ظلم کی انتہا، بھائی کے جرم کی سزا بہن کو مل گئی
ڈیرہ غازی خان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7جنوری2020ء) ڈیرہ غازی خان میں ظلم کی انتہاہو گئی۔ بھائی کے جرم کی سزا بہن کو مل گئی۔ ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کے ضلع ڈی جی خان میں ظلم کی انتہا ہو گئی۔ڈی جی خان میں قبائلی پنجایتی جرگہ کا ایک اور خوفناک فیصلہ سامنے آ گیا۔بھائی کے جرم میں 14 سالہ بہن کو برہنہ کر کے رسوا کرنے کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔

14 سالہ امیراں کو یہ سزا بارڈر ملٹری پولیس کو تھانہ کشوبہ کے علاقہ میں اس وقت بھگتنا پڑی جب ایک 27 رکنی جرگہ پر مبنی پنجایت اس بات پر فیصلہ کر رہی تھی کہ امیران کے بھائی حسیب نے سونا خان کے بیٹے کی بیوی ناجائز تعلقات قائم کیے اور اسے بھگا کر لے گیا تھا۔سونا خان کی درخواست پر پنجایتی جرگہ اس سارے معاملے کو سنا اور فیصلہ سنایا کہ حسین کی بہن کو سب کے سامنے برہنہ کر کے رسوا کیا جائے۔

(جاری ہے)

کالا ہونے والے حسین کو دیکھتے ہی گولی مار دی جائے۔اور علاقے میں داخل نہ ہونے دیا جائے،۔بھاگ کر جانے والی سونا خان کی بہو کو پکڑنے جانے پر سنگسار کر دیا جائے یا اسے بلوچستان کے قبائلی علاقہ میں بلوچی رسم و رواج کے مطابق آگے فروخت کر دیا جائے۔جرگہ کے حکم پر 30 افراد سے زائد افراد نے نور محمد بلوچ کے گھر پر دھاوا بولا اور اس کی 14 سالہ بیٹی کو زبردستی اٹھا کر ساتھ لے گئے۔

تمن کھوسہ میں غیرت کے نام پر انسانیت کی تذلیل کی گئی۔بی ایم پی جرگہ کے فیصلے کی پشت پناہی میں انسانیت سوز واقعہ پر پولیس تھانہ کشوبہ مقدمہ درج کرنے سے گریزاں ہے۔پولیس کی جانب سے ملزمان کی عدم گرفتاری پر آج سول سوسائٹی کی طرف سے احتجاج کی کال دے دی گئی۔کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس سید موسی رضا نے بتایا کہ لڑکی کو برآمد کر کے مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں