ڈیرہ غازی خان،بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ،نسیم خان کھوسہ324 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئے

اتوار 12 جنوری 2020 15:00

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2020ء) بار ایسوسی ایشن ڈیرہ غازی خان کے انتخابات میں نسیم خان کھوسہ324 ووٹ لے کر صدر اورملک بلال احمد بوہڑ368 ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے، ان کے مدمقابل صدر کے عہدہ پرعظمت اسلام خان غلزئی نے 223،سلیم رضا خان کاکڑ نے 222اور میاں محمد فہیم اکبر نے 42 ووٹ جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست پرسید محمد جہانگیر شاہ نے 228اور اعجاز احمد کلاچی208 ووٹ لے سکے چیئر مین الیکشن بورڈ سردار عبدالغنی خان کھوسہ ایڈووکیٹ نے نتائج کا اعلان کرتے ہو ئے بتایا کہ کل 941ووٹوں میں سی811ووٹرز نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا ان نے بتایا کہ نائب صدر کے عہدہ پرمحمد بشیر حجبانی نے 353 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ان کے مدمقابل محمد طفیل ترین نے 236اور آغا حسین احمد179 ووٹ لئے لائبریری سیکرٹریکی نشست پر محترمہ منور سلطانہ مہپال نے 372 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی اور ان کے مدمقابل ملک غلام عباس چنڑ303اور محمد خالد ملانہ111 ووٹ لے سکے جبکہ سندس رحیم فنانس سیکرٹری اور محمد طاہر گورمانی جوائنٹ سیکرٹری پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں کامیاب امیدواروں کے حامیوں کے بھنگڑے، پھولوں کے ہار پہنائے اور ایک دوسرے مبارکباد دی اور مٹھائیاں کھلائیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ غازی خان کے نئے عہدیداروں کے چناؤ کے لئے پولنگ ہو ئی پولنگ صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک انتہائی پر امن ماحول میں مکمل ہو ئی۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں