وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر تونسہ میں سوشل سیکیورٹی میڈیکل سینٹر کے قیام کی منظوری دے دی گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 16 جنوری 2020 11:50

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر تونسہ میں سوشل سیکیورٹی میڈیکل سینٹر کے قیام کی منظوری دے دی گئی
تونسہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔

16 جنوری2020ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ادارہ پنجاب سوشل سیکیورٹی صوبہ بھر میں خصوصی طور پر جنوبی پنجاب میں پیسی سے رجسٹرڈ محنت کشوں اور انکے اہل خانہ کیلئے علاج معالجے کی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے اہم اقدامات اٹھا رہا ہے- اس سلسلے میں تونسہ میں سوشل سیکیورٹی میڈیکل سینٹر کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔

(جاری ہے)


تاہم تونسہ ڈسپنسری کی اپگریڈیشن کے ساتھ 12 نئی آسامیوں کی منظوری بھی شامل ہے، میڈیکل آفیسر کے علاوہ دیگر عملے کی بھرتی سے محنت کش افراد کو بروقت اور فوری علاج میسر آسکے گا-

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں