ڈی جی خان میں زرتاج گل کا کئی ماہ بعد حلقے کا دورہ،مشتعل لوگوں کا گاڑی پر پتھراؤ

زرتاج گل کی لگائی گئی افتتاحی تختی پر جوتوں کا ہار لٹکا دیا،شہریوں نے پی ٹی آئی مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے زرتاج گل کے سامنے ’واپس جاؤ‘ کے بعد نعرے لگائے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 11 جولائی 2020 14:54

ڈی جی خان میں زرتاج گل کا کئی ماہ بعد حلقے کا دورہ،مشتعل لوگوں کا گاڑی پر پتھراؤ
ڈی جی خان (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-11جولائی2020ء) ڈیرہ غازی خان میں تبدیلی کا سحر ٹوٹنے لگا ہے۔ڈی جی خان میں وفاقی وزیر زرتاج گل کا دورہ بدنظمی کا شکار ہوگیا۔لوگوں نے پی ٹی آئی مردہ باد کے نعرے لگائے۔شہریوں کی جانب سے زرتاج گل کی آمد پر واپس جاؤ کے نعرے لگائے گئے۔اس کے علاوہ علاقہ مکینوں نےزرتاج گل کی لگائی گئی افتتاحی تختی پر جوتوں کا ہار لٹکا دیا۔

بتایا گیا ہے کہ زرتاج گل ڈیڑھ سال بعد اپنے انتخابی حلقے میں گئی۔جس وجہ سے لوگ ان سے نالاں نظر آتے ہیں۔زرتاج گل نے آج فورٹ منرو کا دورہ کیا تو انہیں عوام کی جانب سے شدید رد عمل کا مظاہرہ دیکھنا پڑا۔مشتعل لوگوں نے زرتاج گل کو بیٹھنے تک کی اجازت نہ دی۔زرتاج گل کی موجودگی میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف نعرے بھی لگتے رہے۔

(جاری ہے)

یہ وہی علاقہ ہے جہاں مسلم لیگ ن کے رہنما جمال لغاری کے ساتھ بھی کئی عرصہ بعد حلقے کا دورہ کرنے پر ایسا ہی سلوک کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما زرتاج گل نے طاقتور لغاری خاندان کا 50 سالہ راج ختم کیا اور گذشتہ انتخابات میں انہیں شکست دی۔وزیراعظم عمران خان نے اویس لغاری اور دوست کھوسہ کو شکست دینے پر زرتاج گل کو خصوصی مبارکباد دی تھی۔انہوں نے کہا کہ زرتاج گل نے ایک خاتون ہو کر روایتی سیاستدانوں کو پی ٹی آئی نظریئے سے شکست دی۔

حکومت میں آنے کے بعد وہ مختلف تنازعات کی زد میں رہیں۔وفاقی وزیرموسمیات زرتاج گل کی بہن شبنم گل جو کہ لاہور کالج فار ومن یونیورسٹی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر تھیں انہیں نیکٹا میں انیسویں گریڈ کی ڈائریکٹر کی پوسٹ پر تعینات کیا گیا تھا۔جس کے بعد ان پر سخت تنقید کی گئی تھی۔ہ شبنم گل لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر تعینات تھیں اور انہوں نے 2014 سے لے کر 2018 تک پی ایچ ڈی مکمل کرنی تھی لیکن انہوں نے مزید چار سال کی توسیع کروائی۔ پی ایچ ڈی کے بعد پانچ سال کسی بھی ادارے میں پڑھانا لازمی ہوتا ہے لیکن شبنم گل نے واعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی اور اس کے علاوہ بھی وہ ڈائریکٹر نیکٹا کے شرائط پر پورا بھی نہیں اترتیں تھیں۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں