لاہور پولیس کی ڈی جی خان میں بڑی کاروائی، انتہائی مطلوب "2 ملزمان" گرفتار کر لیے گئے

لاہور پولیس کی ٹیم نے ڈیرہ غازی خان کے علاقے گدائی میں کارروائی کی، مقامی پولیس کاروائی سے انجان رہی

Shehryar Abbasi شہریار عباسی ہفتہ 10 اکتوبر 2020 00:04

لاہور پولیس کی ڈی جی خان میں بڑی کاروائی، انتہائی مطلوب "2 ملزمان" گرفتار کر لیے گئے
ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2020ء) لاہور پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کرتے ہوئے دو ہائی پروفائل مجرموں کو پکڑ لیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کی ٹیم نے ڈیرہ غازی خان کے علاقے گدائی میں کارروائی کرتے ہوئے دو ہائی پروفائل مجرموں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں خطرناک مجرمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کی جس میں دو اہم مجرمان کی گرفتاری کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق لاہور پولیس کی ٹیم کی کارروائی کی اطلاع نہیں تھی، مقامی افراد نے تھانے آ کر بتایا کہ لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق لاہور پولیس نے انہیں کوئی اطلاع نہیں دی تھی۔ لاہور پولیس نے دونوں مجرموں کو نامعلوم مقام پر پہنچا دیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق گرفتار مجرموں کی شناخت اظہر اور عثمان کے نام سے ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں