حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے ، رزتاج گل

میدان آباد ہونگے تو معاشرہ صحت مند اور توانا ہوگا ، وزیرمملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی

پیر نومبر 23:47

ڈیرہ غازیخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2020ء) وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ کھیلوں کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے کہاکہ میدان آباد ہونگے تو معاشرہ صحت مند اور توانا ہوگا انہوں نے یہ بات ڈویژنل سپورٹس آفس کے زیر اہتمام سپورٹس کمپلیکس میں ڈسڑکٹ باسکٹ بال چیمپئن شپ کا افتتاح کرتے ہوئے کہی ․ وزیر مملکت سے کھلاڑیوں اور وزیر اعلی پنجاب کرکٹ اکیڈمی کے نئے سیشن میں موجود بچوں کا بھی تعارف کرایا گیا وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے جمنیزیم کا دورہ کرتے ہوئے نئی مشینری اور سپورٹس سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیاانہوں نے کہاکہ نوجوان ان سہولیات سے بھر پور فائدہ اٹھائیں انہوں نے کہاکہ کورونا کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں تعطل کا شکار رہیں مگر اس کے ازالے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں مزید کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کریں گی․

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments