وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت ،ڈیرہ غازی خان میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے فیز تھری کی سکیموں کیلئے دو ارب 60 کروڑ روپے مختص کردئیے

ہر رکن صوبائی اسمبلی کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے دس،دس کروڑ روپے دئیے جائیں گے،چاروں اضلاع میں اڑھائی ارب روپے کی 244 سکیموں کی نشاندہی

ہفتہ 3 اپریل 2021 21:14

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت ،ڈیرہ غازی خان میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے فیز تھری کی سکیموں کیلئے دو ارب 60 کروڑ روپے مختص کردئیے
ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2021ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویڑن میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے فیز تھری کی سکیموں کیلئے دو ارب 60 کروڑ روپے مختص کردئیے گئے ہیں ہر رکن صوبائی اسمبلی کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے دس،دس کروڑ روپے دئیے جائیں گے۔چاروں اضلاع میں اڑھائی ارب روپے کی 244 سکیموں کی نشاندہی کردی گئی ہے۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈویڑنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ضروری قواعد و ضوابط اور ٹائم لائنز پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کردیں۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،ڈویلپمنٹ،ہائی ویز،لوکل گورنمنٹ،پبلک ہیلتھ اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھی.مظفرگڑھ لیہ،راجنپور کے ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی.کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تکرار نہیں ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

ہر سکیم میں نام اور سکیم کا علاقہ واضح ہونا چاہئیے۔سی ڈی پی کے قواعد و ضوابط پر عمل کیا جائے۔ڈپٹی کمشنرز اور افسران متعلقہ اراکین اسمبلی سے قریبی رابطہ رکھتے ہوئے سکیمیں جلد فائنل کرکے رپورٹ پیش کریں۔سکیموں کیلئے حکومت پنجاب کی ہدایات پر عمل کیا جائے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویڑن میں ابتک اڑھائی ارب روپے کی 244 سکیموں کی نشاندہی کی گئی ہے اراکین صوبائی اسمبلی کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے ڈویڑن میں دو ارب 60 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

ہر رکن صوبائی اسمبلی کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے دس،دس کروڑ روپے دئیے جائیں گے۔اجلاس میں متعلقہ امور کا بھی جائزہ لیا گیا.اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز انجینئر امجد شعیب ترین،اظفر ضیائ ،احمر نائیک،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر جتوئی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل،گلفام احمد،فرخ خان اور دیگرشریک تھی.

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں