وزیراعلی پنجاب کی ڈیرہ غازیخان کے ایم پی اے سردار جاوید اختر لنڈ کی بہتر تیمار داری اور علاج معالجہ کیلئے ہدایات

ہفتہ 3 اپریل 2021 21:14

وزیراعلی پنجاب کی ڈیرہ غازیخان کے ایم پی اے سردار جاوید اختر لنڈ کی بہتر تیمار داری اور علاج معالجہ کیلئے ہدایات
ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2021ء) وزیراعلی پنجاب سردارعثمان احمدخان بزدار نے ڈیرہ غازیخان کے ایم پی اے سردار جاوید اختر لنڈ کی بہتر تیمار داری اور علاج معالجہ کیلئے ہدایات جاری کرنے کے ساتھ جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور گلدستہ بھجوایا.

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے وزیر اعلی پنجاب اور اپنی طرف سے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں زیر علاج ایم پی اے سردار جاوید اختر لنڈ کو گلدستے پیش کیی.

ڈپٹی کمشنر نے سردار جاوید اختر لنڈ کی عیادت کی. ایم ایس ڈاکٹر اطہر فاروق اور دیگر سے معلومات حاصل کرنے کے بعد ایم پی اے کو کارڈیالوجی ہسپتال ملتان منتقل کرنے کے انتظامات کیی. قبل ازیں مشیر صحت پنجاب محمدحنیف خان پتافی اطلاع ملنے پر ٹیچنگ ہسپتال پہنچے اور ایم پی اے سردار جاوید اختر لنڈ کی خیریت دریافت کی او رہسپتال انتظامیہ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں.

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں