پولیس نے لادی گینگ کو چاروں طرف سے گھیر لیا

ڈیرہ غازی خان میں آپریشن تیسرے روز بھی جاری، لادی گینگ کے سرغنہ اور ارکان کا اب تک سراغ نہ ملا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 28 مئی 2021 12:40

پولیس نے لادی گینگ کو چاروں طرف سے گھیر لیا
ڈیرہ غازی خان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 مئی 2021ء ) پولیس نے لادی گینگ کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔آپریشن میں پنجاب رینجرز ،الیٹ فورس، پنجاب پولیس اور بی ایم پی کے اہلکار حصہ لے رہے تھے۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق لادی گینگ کے ٹھکانوں کو چاروں طرف سے فورسز نے گھیر لیا ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے رات دو بجے لادی گینگ کے ٹھکانوں کی طرف پیش قدمی شروع کی۔

جو ابھی بھی جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے لیکن لادی گینگ کے سرغنہ اور ارکان کا اب تک سراغ نہیں ملا۔تین روز قبل ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے تھمن کھوسہ میں لادی گینگ نے تین افراد کو اغوا کیا تھا جس کے بعد خیر محمد نامی مغوی کو فائرنگ کرکے اور محمد رمضان کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

ڈاکوؤں نے آپریشن ہونے کے بعد تیسرے آدمی کو آزاد کر دیا تھا جس کے بعد وہ اپنے گھر پہنچ گیا۔

سیمنٹ فیکٹری کے عقبی پہاڑی سلسلے اور قبائلی علاقہ کشوبہ میں ڈاکو کی تلاش جاری ہے اور اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔خیال رہے کہ گذشتہ سال دہشت اور خوف کی علامت لادی گینگ کا خطرناک مجرم اشتہاری شبیر لادی مظفر گڑھ سے گرفتار، 8 دہشت گردی، 17 پولیس اہلکاران اور شہریوں کے قتل اور اقدام قتل کے مقدمات درج ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق پولیس ٹیم نے مجرمان اشتہاریوں کی رہائش کی اطلاع پر مظفرگڑھ ضلع کے علاقے پولیس نے ریڈ کیا تو مجرم اشتہاری شبیرا لادی ،جو ڈیر غازی خان میں دہشت اور خوف کی علامت ہے، کو گرفتار کی تھا، اس پر ڈیرہ غازی خان ضلع کے مختلف تھانوں میں کل 22 مقدمات درج ہیں جن میں سے 8 مقدمات دہشت گردی کی دفعات جبکہ 12 مقدمات دہشت گردی سمیت قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمد فیصل رانا اور ڈی پی او محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں