بزمِ سخن اوچشریف کے مقاصد میں ادب لکھنے والوں کو اکٹھا کرنا،ترویج ادب، شعراء و نثرنگاروں کیلئے ادبی پلیٹ فارم مہیا کرنا، ماہانہ ادبی محافل کا انعقاد اورتصانیف ہیں، سید تحسین عباس گوہر ماہر تعلیم

Ahmad Hassan awan احمد حسن اعوان ہفتہ 31 جولائی 2021 14:53

بزمِ سخن اوچشریف کے مقاصد میں ادب لکھنے والوں کو اکٹھا کرنا،ترویج ادب، شعراء و نثرنگاروں کیلئے ادبی پلیٹ فارم مہیا کرنا، ماہانہ ادبی محافل کا انعقاد اورتصانیف ہیں، سید تحسین عباس گوہر ماہر تعلیم
اوچشریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی2021ء) تفصیلات کے مطابق آفس بزم سخن اوچشریف میں ایک ادبی محفل کا انعقاد ہوا جس میں مقامی و غیر مقامی شعراء کرام اور ادبی شخصیات نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنے کلام اور تقاریر سے حاضرین محفل سے خوب داد تحسین وصول کی، اس موقع پر بزم سخن کے روح رواں ممتاز ماہر تعلیم سید تحسین عباس گوہر نے اپیل کی کہ اس بزم سے اوچشریف و مضافات کے شعراء و نثر نگاروں کو روشناس کرانے میں ہماری مدد کریں۔

(جاری ہے)

تاکہ ہمارے مقامی ٹیلینٹ کو پرموشن حاصل ہو اور ادب کا سفر مزید حسین ہوتا رہے، انہوں نے مزید بتایا کہ ہماری اب تک کی کاوشوں میں ماہانہ ادبی محافل کا انعقاد، نئے و پرانے شعراء کا اجتماع اور مختلف موضوعات پر تصانیف شامل ہیں، محفل میں اقبال اکرام میتلا،محمد جاوید میتلا، سید تصور رضا بخاری، اویس ریاض ہائم، توقیر عباس توقیر، سرفراز خان جتوئی، جام صفدر حسین، زوار حسین بھٹہ، صفدر علی حیدری، صابر شفیق، محمد اسلم ہمشیرہ، محمد اظہر عطاری، راۓ خضر عباس، محمد ثقلین، محمد حنیف، عادل منظور حسین، عاشق حسین اور سید تحسین عباس گوہر نے شرکت کی اور محفل کے کامیاب انعقاد پر اور آنے والے معزز مہمانوں و سامعین محفل کا شکریہ ادا کیا اور اس عہد کے ساتھ یہ شاندار محفل اختتام پذیر ہوئی کہ مستقبل قریب میں ایسی محافل کے انعقاد کو مزید احسن انداز میں بھی کیا جاۓگا تاکہ اولیاء کرام کی دھرتی سے تعلق رکھنے والے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں