نجی اکیڈمی میں کئی طالبات کے ساتھ زیادتی کے انکشاف نے تہلکہ مچا دیا

ملزمان ویڈیوز بنا کر بچیوں کو بلیک میل بھی کرتے رہے، پولیس نے واقعات میں ملوث 6 ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کرتے ہوئے اکیڈمی کو سربمہر کردیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 5 اکتوبر 2021 11:28

نجی اکیڈمی میں کئی طالبات کے ساتھ زیادتی کے انکشاف نے تہلکہ مچا دیا
ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 05 اکتوبر2021ء) ڈیرہ غازی خان میں واقع ایک نجی اکیڈمی میں پڑھنے والی کئی لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور انہیں بلیک میل کرنے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے واقعات میں ملوث 6 ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کرتے ہوئے اکیڈمی کو سربمہر کردیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق تعلیم کی فراہمی کی آڑ میں چھپے جنسی درندے بے نقاب ہوگئے۔

ڈیرہ غازی خان بلاک وی میں قائم نجی اکیڈمی میں بچیوں سے جنسی زیادتی کے گھناؤنے واقعات کا انکشاف ہوا ہے۔ ملزمان ویڈیوز بنا کر بچیوں کو بلیک میل بھی کرتے رہے۔ مطالبہ پورا نہ کرنے پر ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔پولیس تھانہ سٹی نے جاوید، اسامہ اعوان اور مجاہد سمیت 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے نجی اکیڈمی کو سیل کردیا،آر پی او فیصل رانا نے واقعے کا سخت نوٹس لیا ہے جس پر ایک ملزم گرفتار ہے ، بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

واقعہ کی تحقیقات کے لیے آر پی او نے ڈی ایس پی سٹی کی سربراہی میں انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے۔دوسری جانب ابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ گرین ٹاون میں زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کو ملزموں کی جانب سےجان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں۔ میڈیکل میں زیادتی ثابت ہونے کےباوجود لڑکی دھمکیوں کی وجہ سے کیس واپس لینے پر مجبور ہوگئی ۔

جوں جوں ملک بھر میں جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے ویسے ہی ان واقعات کے رپورٹ ہونے کے بعد انصاف کی فراہمی میں بھی تاخیر ہو رہی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ’پاکستان میں روزانہ 11 خواتین اور آٹھ بچے زیادتی کا شکار ہوتے ہیں۔ یہ تعداد پولیس اور دیگر اداروں کے پاس درج ہونے والی شکایات سے اخذ کی گئی ہے۔ رواں برس جنوری میں سامنے آنے والی ایک رپورٹ کے مطابق لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے مطابق 2015ء سے اب تک مجموعی طور پر جنسی زیادتی کے 22 ہزار 37 مقدمات درج ہوئے جن میں سے چار ہزار 60 مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ خواتین اور بچوں سے زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات نے والدین کی تشویش میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں