پی ڈی ایم کا جلسے ،مولانا فضل الرحمن کے خطاب کے دور ان لائوڈ سپیکر خراب ہوگیا

ہماری آواز اتنی بھاری تھی کہ بجلی کے تار بھی کٹ گئے ،اسی طرح حکمرانوں کا پتہ بھی کاٹیں گے ، مولانا فضل الرحمن

اتوار 31 اکتوبر 2021 22:30

پی ڈی ایم کا جلسے ،مولانا فضل الرحمن کے خطاب کے دور ان لائوڈ سپیکر خراب ہوگیا
ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2021ء) پی ڈی ایم کے جلسے میں مولانا فضل الرحمن کے خطاب کے دور ان لائوڈ سپیکر خراب ہوگیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کے دور ان لائوڈ اسپیکر خراب ہوگیا جس پر مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ آپ خاموش رہیں میری آواز آپ تک پہنچ جائے گی انہوںنے کہاکہ میرے خیال میں ہماری آواز اتنی بھاری تھی کہ ان کی بجلی کے تار بھی کٹ گئے ہیں ، انشاء اللہ اسی طرح ان کا پتہ کاٹیں گے اور پھر ان کو کوئی یاد کر نے والا بھی نہیں ہوگا ۔مولانا فضل الرحمن کے خطاب بعد سٹیج سیکرٹری نے بتایاکہ ہم نے ایل سی ڈی بھی منگوائی ہوئی تھیں وہ نہیں چل سکیں جس پر ہم معذرت خواہ ہیں ۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں