ڈی جی خان‘ سرکاری اسکول میں 12 سالہ طالب علم کو خونخوار کتوں نے بھنبھوڑ کر مار ڈالا

منگل 1 فروری 2022 13:26

ڈی جی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2022ء) سرکاری سکول میں 12 سالہ طالب علم کو خونخوار کتوں نے بھنبھوڑ کر مار ڈالا ، وزیر اعلی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنرڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کرلی ۔تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے سرکاری سکول میں چھ کتوں نے ساتویں جماعت کے طالبعلم پر حملہ کردیا ،خوفزدہ طالبعلم مبشر بیہوش ہوکرگرا تو کتوں نے نوچ ڈالا۔

ریسکیو کو پہنچنے میں تاخیر ہوئی تو زخمی مبشر کو موٹر سائیکل پر ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں دم توڑگیا۔وزیر اعلی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنرڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کرلی اور غفلت کے مرتکب ذمہ داروں کے خلاف قانون کیمطابق کارروائی کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب نے جاں بحق بچے کے لواحقین سے دلی ہمدردی اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ڈی جی خان کے سکول میں کتوں کے کاٹنے سے طالبعلم کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر 5رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈیرہ غازی خان کمیٹی کی قیادت کریں گے ، کمیٹی غفلت کیذمیداروں کا تعین کرکے کارروائی کی سفارش کرے گی اور افسوسناک واقعے کی روک تھام کے لییضروری اقدامات تجویز کرے گی۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارنے کمیٹی سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں