کراچی سعود آبادسے لاپتا 14سالہ لڑکی نمرہ کاظمی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

اپنی مرضی سے آئی ہوں کسی نے اغواء نہیں کیا، میرے والدین بوڑھے شخص سے نکاح کرانا چاہتے تھے،نجیب شارخ سے بچپن میں میری منگنی ہوچکی تھی،نمرہ کاظمی کی درخواست پر عدالت نے پولیس اور والدین کو لڑکی کو ہراساں کرنے سے روک دیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 25 اپریل 2022 18:08

کراچی سعود آبادسے لاپتا 14سالہ لڑکی نمرہ کاظمی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا
ڈی جی خان (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل 2022ء) کراچی سعود آباد سے لاپتا 14سالہ لڑکی نمرہ کاظمی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا، نمرہ کاظمی نے سیشن عدالت کو بتایا کہ اپنی مرضی سے آئی ہوں کسی نے اغواء نہیں کیا،میرے والدین بوڑھے شخص سے نکاح کرانا چاہتے تھے، نجیب شارخ سے بچپن میں میری منگنی ہوچکی تھی،عدالت نے پولیس اور والدین کوہراساں کرنے سے روک دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعود آبادکراچی سے لاپتا 14 سالہ لڑکی نمرہ کاظمی کا ویڈیو بیان سامنے آگیاہے، نمرہ کاظمی نے سیشن عدالت ڈی جی خان میں نکاح کی توثیق کیلئے درخواست دائر کی، جس میں نمرہ کاظمی نے مئوقف اپنایا کہ اپنی مرضی سے آئی ہوں کسی نے اغواء نہیں کیا، 17 اپریل کو نکلی اور 18 اپریل کو نکاح کیا،میرے والدین ایک بوڑھے شخص سے نکاح کرانا چاہتے تھے، جبکہ بچپن میں میری منگنی نجیب شارخ سے ہوچکی تھی، اپنی مرضی سے گھر چھوڑ کر شادی کی،نمرہ کاظمی اس وقت ڈی جی خان میں رہائش پذیر ہے، نمرہ کاظمی کی درخواست پرایڈیشنل سیشن جج عدالت نے پولیس اور والدین کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

کراچی کی نمرہ نے تونسہ کے رہائشی نجیب شارخ سے نکاح کیا۔حافظ فدا حسین نامی نکاح خواں نے نکاح پڑھایا۔ نکاح نامے پر نمر ہ کاظمی کی عمر 18سال ہے، جبکہ ب فارم کے مطابق نمرہ کاظمی کی عمر پیدائش 6 جنوری 2008 ہے ۔ ب فارم کے مطابق نمرہ کاظمی کی عمر 14سال ہے۔ شارخ نے 2ماہ قبل نمر کو موبائل ایپ سے پیسے بھیجے ، شارخ دو ماہ قبل کراچی میں نمرہ سے ملنے بھی آیا تھا۔ اس سے قبل معلوم ہوا تھا کہ پولیس نے بتایا تھا کہ نمرہ کو ڈیرہ غازی خان سے بازیاب کرایا گیا ہے ، وہ اپنی مرضی سے کراچی سے آئی تھی اور اس نے وہاں نکاح بھی کرلیا ہے ، نمرہ نے نجيب شاہ رخ نامی شخص سے نکاح کیا ہے۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں