چشمہ رائٹ بنک کینال میں مسافربس گر گئی ،ْ 8افراد جاں بحق ،ْ متعدد زخمی ،ْچار بچالیا گیا

پیر 10 دسمبر 2018 15:20

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) ضلع ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ کے قریب ہیڈسوبا پر چشمہ رائٹ بنک کینال میں مسافربس گر گئی جس کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ،ْ چار کو بچالیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق تونسہ کے قریب ہیڈ سو بارپر چشمہ رائٹ بینک کینال میں مسافر بس گئی جس کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے مسافروں میں آٹھ افراد خود کوشش کر کے نہر سے باہر نکل آئے ،ْ چار افراد کو بچالیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق بس میں 20 سے زائد مسافر سوار تھے، لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی بد قسمت مسافر بس وہوا سے ڈیرہ غازی خان جارہی تھی۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں