صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کی جگہ کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرز ،اور ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ایڈمنسٹریٹر مقرر

ہفتہ 14 جولائی 2018 23:06

ڈی جی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) نگران حکومت نے صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کی جگہ کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو ایڈمنسٹریٹر ز مقرر کر دیاہے‘ میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر کمشنرز ہوں گے جبکہ ضلع کونسل کیلئے ڈپٹی کمشنر ، میونسپل کمیٹیز کیلئے اسسٹنٹ کمشنر اور ضلعی میونسپل کمیٹی کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو بطور ایڈمنسٹریٹر ذمہ داریاں دی گئی ہیں کمشنر ڈیرہ غازیخان رانا گلزار احمد نے میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازیخان کا اجلاس جلد بلانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں