نگران حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ،نوجوان نسل سے ملک کا تابناک مستقبل وابستہ ہے،رانا گلزار احمد

پوزیشن ہولڈرز اور امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے ملک کا قابل فخر اثاثہ ہیں، کامیابی کا تسلسل برقرار رکھا جائے، کمشنر ڈیرہ غازی خان

ہفتہ 21 جولائی 2018 19:04

ڈیرہ غازیخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن رانا گلزار احمد نے کہا ہے کہ نگران حکومت پنجاب تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے نوجوان نسل سے ملک کا تابناک مستقبل وابستہ ہے ․ پوزیشن ہولڈرز اور امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے ملک کا قابل فخر اثاثہ ہیں․ کامیابی کا تسلسل برقرار رکھا جائے ․ انہو ںنے یہ بات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیراہتمام تقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی ․ انہوںنے کہاکہ امتحانات کے پرسکون ماحول میں انعقاد ،نتائج کی تیاری اور رزلٹ کے اعلان تک میرٹ اور شفافیت کو برقرار رکھنے کی ہرممکن کوشش کی گئی ہے ․ سرکاری تعلیمی ادارو ں میںبھی معیار تعلیم بہتر ہوا ہے جس کی مثال پوزیشنوں میں سرکاری اداروں کا حصہ بھی شامل ہے ․ کمشنر نے پوزیشن ہولڈرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ مبارکباد کے مستحق ہیں ․ اساتذہ اور والدین کی عزت و تکریم کے ساتھ مثبت مسابقت کی فضا برقرار رکھی جائے ․ انہوںنے پوزیشن ہولڈرز کو اپنے آفس میں مدعو کر کے عزت و تکریم دینے کا بھی اعلان کیا․ تقریب میں آر پی او محمد عمر شیخ بھی موجود تھی․ چیئرمین بورڈ ڈاکٹر محمد شفیق ، کنٹرولر امتحانات چودھری مشتاق علی ، منور حسین جتوئی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ․ اس موقع پر سیکرٹری بورڈ رائو شاہد محمود ، ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین کے علاوہ ڈویژن بھر کے پوزیشن ہولڈراداروں کے سربراہان ، اساتذہ ، طلبہ والدین سمیت زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے مردوخواتین موجود تھے ۔

(جاری ہے)

کمشنر رانا گلزاراحمد نے پوزیشن ہولڈرطلبائوطالبات میں انعامات تقسیم کیے ․ بورڈ میں پہلی مرتبہ تین طلبہ کو پہلی پوزیشن پر تین لیپ ٹاپ ، میڈلز اور دیگر انعامات دیئے گئے ․ انعامات حاصل کرنے والوں میں عائشہ مریم ، عائشہ نذر ، حمزہ احمد ، فائقہ طارق ، محمد سلمان فرید ، محمد صارم جاوید ، محمد ریحان ، عبدالرحمن ، عبدالواسع حسیب ، عائشہ عباس ، حورالعین ، احمد نواز ، سبزل حسین ، محمد عمران ، ایمن زہرا ، ماریہ رفیق اور گوشین کنول شامل تھیں ۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں