مرکزی رہنماء بی اے پی ،رکن صوبائی اسمبلی میر ضیاء اللہ لانگو کو بلوچستان کابینہ میں اہم وزارت پر فائز کیا جائے، عنایت اللہ بابرودیگر کا مشترکہ بیان

جمعرات 16 اگست 2018 16:12

خالق آبادمنگچر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء رکن صوبائی اسمبلی با صلاحیت اور تعلیم یافتہ لیڈر میر ضیاء اللہ خان لانگو کو بلوچستان کابینہ میں اہم وزارت پر فائز کیا جائے ان خیالات کا اظہاربلوچستان عوامی پارٹی خالق آباد کے ترجمان عنایت اللہ بابر,محمدعلی لانگو,ڈاکٹرذوالفقارعلی نیچاری,عارف لانگو,نورحسن لانگو,بابوحقدادنیچاری,ضمیر احمدنیچاری,ظفرعلی نیچاری,عبدالقدیرنیچاری نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ رکن صوبائی اسمبلی میرضیاء اللہ خان لانگو ایک با صلاحیت اور تعلیم یافتہ نوجوان سیاستدان ہے موصوف کو بلوچستان کابینہ میں اہم وزارت پر فائز کیا جائے تاکہ میرضیاء اللہ خان لانگو اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے بلوچستان کے عوام کی بہتر انداز میں خدمت کرسکیں میرضیاء اللہ خان لانگو شہید میر عبدالخالق لانگو کے فرزند اور محسن ء خالق آباد میرخالدخان لانگو کے بھائی ہیں جنہوں نے عوامی خدمت سے سرشار ہمیشہ ایمانداری اور دلیرانہ انداز سے عوام کی خدمت کی ہیں ان کے خاندان کی خالق آبادوقلات کے عوام کے لیے قربانیاں روزروشن کی طرح عیاں ہیں رکن صوبائی اسمبلی میرضیاء اللہ خان لانگو کو بلوچستان کابینہ میں اہم وزارت پر فائز کیا جائے تاکہ وہ خالق آبادوقلات کے عوام بنیادی مسائل کو حل اورترقی کا جو دور میرخالد خان لانگو نے شروع کیا ہے اسے دور جدید کی ترقی میں شامل کریں۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں