صوبائی وزیر جنگلات میر ضیاء اللہ خان لانگو ایک مخلص اور دیانتدارشخصیت کے مالک ہے ،عنایت اللہ بابر

امیدہے قلات و خالق آبادسمیت بلوچستان میں محکمہ جنگلات کو بہترین خطوط پر استوار کریں گے، بیان

بدھ 12 ستمبر 2018 16:46

خالق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر جنگلات و جنگلی حیات میر ضیاء اللہ خان لانگو ایک مخلص اور دیانتدارشخصیت کے مالک ہے امیدہے کہ وہ قلات و خالق آبادسمیت بلوچستان میں محکمہ جنگلات کو بہترین خطوط پر استوار کریں گے ان خیالات کا اظہار بلوچستان عوامی پارٹی خالق آبادکے ترجمان عنایت اللہ بابر،محمدعلی لانگو نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ میر ضیاء اللہ خان لانگو اس سے قبل بھی بطور مشیربہترین خدمات سرانجام دیے ہیں اس کے بھائی میر خالد خان لانگو کی خدمات بھی سب کے سامنے عیاں ہیں صوبائی وزیر جنگلات میرضیاء اللہ خان لانگو بھی اپنے بھائی محسن ء خالق آباد میر خالدخان لانگو کی ترقی کے وڑن کو منزل تک پینچائیں گے بلوچستان عوامی پارٹی ایک حقیقی اور سنجیدہ سیاست کررہی ہے موجودہ حکومت کارکردگی پریقین رکھتی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان عالیانی کی قیادت میں بلوچستان کو پسماندگی سے نکالنے کے لیے اپنے ٹیم کے ساتھ سرگرم ہے اور بہت جلد تبدیلی لا کر عملی طور پر دکھائے گی صوبائی وزیر جنگلات و جنگلی حیات میر ضیاء اللہ خان لانگو اس ٹیم کا حصہ ہے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے سنجیدہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں