ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کا تحصیل صدر ہسپتال تونسہ کے مختلف شعبوں کامعائنہ

پیر 17 ستمبر 2018 23:19

ڈی جی خان۔17ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان علی اکبر بھٹی نے تونسہ کا دورہ کیاانہوں نے تحصیل صدر ہسپتال تونسہ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیاڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر خلیل احمد اور اسسٹنٹ کمشنر نوید احمد ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال تونسہ کے ٹراما سنٹر،گائنی وارڈ اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا۔

انہوں نے داخل مریضوں کی عیادت کی اور فراہم سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز کو باقاعدہ وردی میں ملبوس رہنے کی ہدایات جاری کیں۔مریضوں اور لواحقین نے طبی سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیاڈپٹی کمشنر نے تونسہ شہر کی تزئین و آرائش کے منصوبہکابھی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ تونسہ شہر میں پانچ اہم چوکوں اور سڑکوں کی تزئین و آرائش کی جارہی ہے جسے جلد مکمل کرایا جائیگا ہسپتال،شاہراہوں اور چوکوں پر شجر کاری پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے وزیر اعلی ہاوس تونسہ کا بھی دورہ کیاڈپٹی کمشنر نے وزیر اعلی کے والد سابق ایم پی اے سردار فتح محمد خان بزدار سے ملاقات کی اس موقع پر وزیر اعلی کے بھائی سردار عمر خان بزدار اور کزن سردار عبد القیوم خان بزدار بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے تونسہ میں نادرا سنٹر اور تحصیل کمپلیکس کے لئے مجوزہ جگہوں کا جائزہ لیاڈپٹی کمشنر نے تونسہ میں محرم کے حساس روٹس کا بھی معائنہ کیا۔لائسنسداران اور منتظمین سے ملاقات کی اور انتظامیہ کے اقدامات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ڈپٹی کمشنر نے ریونیو اور دیگرمحکموں کے افسران کااجلاس منعقد کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ lh/sak/msc2010

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں