پنجا ب کے میڈیکل و ڈینٹل کا لجز میں داخلہ کیلئے ٹیسٹ کل منعقد ہو ں گے

ہفتہ 22 ستمبر 2018 20:19

ڈی جی خان۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام پنجا ب کے میڈیکل و ڈینٹل کا لجز میں داخلہ کے لئے ٹیسٹ 23ستمبر کو منعقد ہو ں گے ۔ ضلع ڈیرہ غازی خان میں ڈویژنل پبلک سکول و کا لج کو امتحا نی سنٹر مقرر کیا گیا ہے جہا ں چوبیس سو کے قریب طلبہ و طا لبا ت کی انٹری ٹیسٹ میں شرکت متوقع ہے ۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان علی اکبر بھٹی نے امتحا نی کمروںکی تیاری ، طلبہ و طالبا ت کے لئے پُرسکون ماحول ، بجلی کی مسلسل فراہمی ، والدین اور لواحقین کے بیٹھنے کے لئے انتظا ر گا ہ کی تیاری ، پینے کا پا نی ، سایہ ، پنکھے و دیگر سہولیا ت کی فراہمی کے علا وہ گا ڑیوں کی پا رکنگ کے حوالے سے احکا مات جا ری کیے ۔ انہو ںنے یہ احکا ما ت اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں جا ری کیے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کے ہمر اہ امتحا نی سنٹر کا بھی معائنہ کیااور انتظاما ت کا جا ئزہ لیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز میاں محمداقبال مظہر مہار ، فاروق صادق ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد مگسی ، اسسٹنٹ کمشنر احمد فراز اعوان ، ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں ، سول ڈیفنس آفیسر خا لد کریم ، ایس این اے محمد معظم چشتی سمیت دیگر افسران اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے نمائندے مو جو د تھے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں