میرٹ پر کام اور بروقت انصاف کرکے عوام کی توقعات پر پورا اترا جائے،کمشنر ڈیرہ

جمعرات 18 اکتوبر 2018 21:10

ڈی جی خان۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن رانا گلزار احمد نے کہا ہے کہ سرکاری عہدہ اعزاز کے ساتھ آزمائش بھی ہے،میرٹ پر کام اور بروقت انصاف کرکے عوام کی توقعات پر پورا اترا جائے،ڈیرہ غازیخان میں ساڑھے تین ماہ تعیناتی کے دوران اچھا ورکنگ ریلیشن قائم رہا،انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی کی طرف سے سرکٹ ہاوس میں ان کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا․ انہوں نے کہا کہ عہدہ کے ساتھ وفا کی جائے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شفیق الرحمان خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر رانا گلزار احمد کے ساتھ انتخابات کا ٹاسک اور دیگر انتظامی معاملات اچھے انداز سے مکمل ہوئے ان کی طرف سے فوری اور مثبت ریسپانس ملا۔

(جاری ہے)

آر پی او محمد عمر شیخ نے کہا کہ کمشنر رانا گلزار احمد عزت کرنے اور کروانے والے شفیق اور محنتی افسر ہیں مشکل ٹاسک بھی احسن طریقے سے نمٹائے۔

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ کمشنر کی سربراہی میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔انتظامی اور دیگر معاملات احسن طریقے سے انجام دئیے۔مظفر گڑھ،راجن پور اور لیہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز بالترتیب قیصر سلیم،اللہ ڈتہ وڑائچ اور رفاقت علی خان نے کہا کہ تبادلے ملازمت کا حصہ ہیں۔کمشنر رانا گلزار احمد نے ہر میدان میں رہنمائی کی اور فیصلہ کرنے میں مدد ملی۔

تقریب میں ایڈیشنل کمشنرز اظفر ضیاء،رانا شوکت علی، ڈیرہ غازیخان،مطفر گڑھ اور راجن پور اضلاع کے ڈی پی اوز عمران یعقوب،محمد ربنواز،محمد فیصل،اے سی جی محمد فاروق ڈوگر،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملک محمد رفیق،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فاروق صادق،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،ڈی ایم او فرحان مجتبی،ایس این اے محمد معظم چشتی،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان اور دیگر افسران موجود تھے۔اس موقع پر کمشنر کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں