ڈی جی خان کلب کی بحالی کا کام جلد مکمل کیا جائیگا،علی اکبربھٹی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 21:10

ڈی جی خان۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ ڈی جی خان کلب کی بحالی جلد مکمل کرائی جائیگی۔افرادی قوت بڑھا کر تیز رفتاری سے کام کیا جائے انہوں نے یہ ہدایات کام کے معائنہ کے دوران جاری کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ایچ اے کے سید اعجازحسین بخاری،ثنا محمد اور جنگلات کے آفیسر خالد خان لغاری موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈی جی کلب میں عوام کی بڑی تعداد واک کے لئے آتی ہے،جوگنگ ٹریک کو جلد مکمل کیا جائے۔گھاس کی کٹائی کے ساتھ پودوں کی کانٹ چھانٹ کی جائے،سٹریٹ لائٹس سمیت دیگر کام کئے جائیں گے۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں