کوٹ چھٹہ کے سینئرصحافی محمد اجمل کھوکھر انتقال کرگئے

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:12

ڈیرہ غازیخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2018ء) کوٹ چھٹہ کے سینئرصحافی محمد اجمل کھوکھر انتقال کرگئے ،نمازجنازہ عید گاہ بستی ملانہ میں ا دا کی گئی،صحافی ،تاجر ،سیاسی ،مذہبی شخصیات سمیت سینکڑوں افراد کی شرکت،ہر آنکھ اشکبار تھی ،آہو،سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک،تفصیلات کے مطابق بستی ملانہ میں کوٹ چھٹہ کے سینئرصحافی حاجی محمد اجمل کھوکھر کو گزشتہ روز فالج کا اٹیک ہوا جیسے فوری طور ریسکیو1122 نے اسے ٹیچنگ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کردیا لیکن وہ جا نبزنہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جاملے ان کی نمازجناز ہ آبائی بستی ملانہ کی عید گاہ میں ادا کی گئی جس میں بیوروچیف روزنامہ خبریں انجینئرمیا ں محمد امجد ڈاہا،سراج میرانی ،مختیاراحمدانی ،حاجی رانا خالد حُسین ،سراج چنگوانی ،شیخ سلیم رضا،طاہر باہوانی ،مختیار لنڈ،مہر ثناء الله و دیگر صحافیوں کے علاوہ ،سیاسی ،مذہبی ،تاجر وںو معززین علاقہ کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

مرحوم نے پسماندگان میں بیوی، پانچ بیٹا ں اور ایک بیٹا چھوڑا،

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں