ڈیرہ غازی خان ، جائیداد کے تنازعہ پر بھائی بھائی کی جان کے دشمن بن گئے

مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس گرفتار کرنے سے گریزاں ، صلح صفائی کے لیے مجھ پر مقدمہ درج کرانے کے لیے سرگرم ہے، ڈی پی اوڈیرہ ملزمان کو گرفتار کر کے میری داد رسی کریں، متاثرہ شخص کا مطالبہ

پیر 22 اکتوبر 2018 22:25

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) جائیداد کے تنازعہ پر بھائی بھائی کی جان کے دشمن ، مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس گرفتار کرنے سے گریزاں ، صلح صفائی کے لیے مجھ پر مقدمہ درج کرانے کے لیے سرگرم ہے ڈی پی اوڈیرہ ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے میری داد رسی کریں متاثرہ شخص کا مطالبہ یہ بات تونسہ شریف کے علاقہ تھانہ ریٹرہ کے رہائشی محمد رمضان نے اپنی بیوی مسماة عائشہ اور بچوں کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی انہوں نے بتایا کہ اسکے بھائی محمد اکرم ، یونس قوم موچی اپنے ساتھیوں عبدالمجید ، جمیل احمد ، اسماعیل ، امام بخش ، رحمت اللہ ، سجاد اور امیر محمدنے مجھ پر تشدد کیا جس کا مقدمہ نمبر106/18تھانہ ریتڑہ میں درج ہے پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیامگر چونکہ ملزمان اثر و رسوخ رکھتے ہیں شائد اس لیے ملزمان کو گرفتار کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے انہوں نے کہا کہ ملزمان اب مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور میرے خلاف جھوٹے مقدمات درج کراکے مجھے پھنسا کر صلح صفائی پر مجبور کرنا چاہتے ہیں انہوں نے ڈی پی او ڈیرہ عمران یعقوب ، آر پی او عمر شیخ اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے صورتحال کا نوٹس لیں اورمجھے تحفظ فراہم کرنے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات صادر فرمائیں۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں