ریسکیورز کو کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر وقت چاق و چوبندرہنا ہو گا،ڈاکٹرناطق

منگل 23 اکتوبر 2018 23:08

ڈی جی خان۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) ریسکیورز کو کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر وقت چاق و چوبند او رتیار رہنا ہو گا، مشینری کی تیاری سمیت جسم اور دماغ کو بھی مشق کی ضرورت ہوتی ہے جس کو دیکھتے ہوئے ضلع ڈیرہ غازیخان کے ریسکیورز کی عملی مشقوں کا آغاز کر دیاگیاہے، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے مرکزی سٹیشن پر جوانوں کی تربیت کے مراحل کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں․ انہوں نے خود بھی مشقو ں میں حصہ لیا ،اس موقع پر ڈاکٹر حسین میاں او ر دیگر موجو دتھی․ ڈاکٹر ناطق حیات نے کہاکہ بلند و بالا عمارتوں پر کم سے کم وقت میں پہنچنا ، محصور لوگوں کو ریسکیو کرنا اور دیگر ریلیف آپریشن کیلئے مشقیں کی جا رہی ہیں ․ انہوںنے کہاکہ ریسکیورز میں جوش و جذبہ موجود ہے فرضی مشقوں سے مثبت نتائج سامنے آتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں